۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنگی طیارہ

حوزہ/ شمال مغربی شام میں النصرہ فرنٹ کے عسکریت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 26 دہشت گردو ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمال مغربی شام میں النصرہ فرنٹ کے عسکریت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 26 دہشت گردو ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کے فضائی حملوں میں شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گرد تنظیموں النصرہ اور حراس الدین کے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تھے۔

اس حوالے سے ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک دہشت گرد گروہوں کے 6 فوجی ہیڈکوارٹرز بشمول لاجسٹک آلات، اسلحہ و گولہ بارود اور ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 26 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے مغربی مضافاتی علاقے میں النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈرون اسٹوریج گودام کو نشانہ بنایا، حملے میں مذکورہ گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ 5 مسلح دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .